اسرائیل کو ایرانی سفارتخانے پر حملے کی سزا مل کر رہے گی، آیت اللہ خامنہ ای

ویب ڈیسک: ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ اسرائیل نے شام میں ایرانی سفارتخانے پر حملہ کر کے غلطی کی ہے جس کی سزا اسے ضرور ملے گی۔
انہوں نے اسرائیل کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل نے جو کیا قطعی درست نہیں جواب میں اسے اس کی سزا کا سامنا کرنا پڑے گا۔
نمازِ عید پر اپنے خطاب میں آیت اللہ خامنہ ای نے کہا کہ شیطانی حکومت اسرائیل نے ایرانی سفارتخانے پر حملہ کیا جس میں کوئی ابہام نہیں اس لئے اسے اس کے کئے کی سزا ضرور ملے گی۔

مزید پڑھیں:  باجوڑ، پولیو ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکار نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق