صوابی، ٹریفک حادثہ میں باپ بیٹی جاں بحق، بیٹا شدید زخمی

ویب ڈیسک: ضلع صوابی میں عید کے دوسرے دن ٹریفک حادثہ پیش آیا جس میں باپ بیٹی جاں بحق ہو گئی.
ذرائع کے مطابق مردان صوابی روڈ ناڑو لار کے مقام پر تیز رفتار فلائنگ کوچ موٹرسائکل پر چڑھ دوڑی.
اس حادثہ میں باپ بیٹی جاں بحق جبکہ بیٹا شدید زخمی ہو گیا۔ جاں بحق افراد کی نعشیں اور زخمی کو فوری طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

مزید پڑھیں:  ضلع بنوں میں ایک اور بچہ اغواء ، لواحقین کا احتجاج