عید الفطر کی چھٹیوں کا آج آخری روز، دعوتوں کا سلسلہ جاری

ویب ڈیسک: عید الفطر کی چھٹیوں کا آج آخری روز ہے جبکہ اس کے ساتھ ساتھ دعوتوں کا سلسلہ جاری ہے۔
ذرائع کے مطابق ملک بھر میں عیدالفطر کا تیسرا روز بھی خوب جوش و خروش سے منایا جا رہا ہے۔
عید کے پہلے اور دوسرے روز تفریحی مقامات پر شہریوں کا ہجوم رہا، کھانے پینے کی دعوتوں کا وہ سلسلہ جو پہلے روز بلکہ چاند رات سے جاری ہے تاحال جاری ہے۔
ذرائع کے مطابق عید الفطر کی چھٹیوں کا آج آخری روز ہے جبکہ بچوں کی موج مستی جاری ہے۔ میٹھی عید کے آخری روز خوب کھاپے ہوں گے۔

مزید پڑھیں:  عوام کیلئے خوشخبری، پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا امکان