سٹریٹ چلڈرن ڈے عالمی سطح پر منایا جا رہا ہے

ویب ڈیسک: سٹریٹ چلڈرن ڈے عالمی سطح پر منایا جا رہا ہے۔ اس دن کے منانے کا خاص مقصد گھروں سے محروم گلیوں اور فٹ پاتھوں پر زندگی گزارنے والے بچوں کے حقوق کے متعلق آگاہی فراہم کرنا اور ان کو بھِ توجہ دینا ہے۔
اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ معصوم بچے چاہے کسی کے بھی ہوں معاشرے کا حسن ہوتے ہیں۔
اس حوالے سے ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں لاکھوں بچے سٹریٹ چلڈرن کے طور پر زندگی گزار رہے ہیں۔ ان کو گھروں کی چھت میسر ہے نہ ہی زندگی کی دیگر آسائشیں۔ ان بچوں کیلئے سماجی تحفظ کا کوئی نظام تک موجود نہیں۔
1995 میں سٹریٹ چلڈرن ڈے کے حوالے سے پاکستان میں قانون پاس کیا گیا جس میں بچوں کا بھیک مانگنا جرم قرار دیا گیا لیکن آج تک اس پر عمل درآمد نہ ہو سکا۔

مزید پڑھیں:  غزہ کی تباہی میں اسرائیل کو امریکا اور یورپ کی حمایت حاصل ہے، خواجہ آصف