دفعہ 144نافذ

اپوزیشن اتحاد کا جلسہ ،پشین میں دفعہ 144نافذ

ویب ڈیسک: اپوزیشن اتحاد کی جانب سے جلسے کے اعلان کے بعد پشین میں دفعہ 144نافذ کرددیا گیا ۔
پشین میں انتظامیہ کی جانب سے نافذ دفعہ ایک سو چوالیس کے تحت شہر میں پانچ سے زائد افراد کے جمع ہونے پر پابندی ہوگی۔
انتظامیہ نے دفعہ 144نافذ کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز کوئٹہ میں اپوزیشن اتحاد میں شامل جماعتوں کا اجلاس منعقد ہوا تھا جس میں اپوزیشن اتحاد نے بلوچستان سے احتجاجی تحریک شروع کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے اپنی احتجاجی تحریک کا نام تحریک تحفظ آئین رکھا تھا ۔
پریس کانفرنس میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے آج کے جلسے کا اعلان کیا تھا۔

مزید پڑھیں:  پشاور میں فریقین کے مابین فائرنگ ،دو افراد جاں بحق ہوگئے