یورو بانڈز کی ادائیگی

پاکستان نے 1ارب ڈالر کے یورو بانڈز کی ادائیگی کردی

ویب ڈیسک: پاکستان نے ایک ارب ڈالر مالیت کے انٹرنیشنل یورو بانڈز کی منافع سمیت ادائیگی کردی۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق پاکستان کی جانب سے ایک ارب ڈالر مالیت کے انٹرنیشنل یورو بانڈز کی ادائیگی میں اصل رقم کے ساتھ منافع بھی ادا کیا گیا ہے۔
ادائیگی سے متعلق مرکزی بینک کے مطابق انٹرنیشنل یورو بانڈز کی ادائیگی ایجنٹ بینک کے ذریعے کی گئی ہے، جو بانڈز ہولڈرز کو ادائیگی کرے گا۔
پاکستان نے 2014 میں ایک ارب ڈالر کے یورو بانڈز کا اجرا کیا تھا اور یہ ایک ارب ڈالر کے یورو بانڈز اپریل 2024 میں میچور ہو گئے تھے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ حکومت نے میچورنگ بانڈز کی بروقت ادائیگی کی ہے۔ جس سے پاکستان کی معیشت پر سرمایہ کاروں اور عالمی اداروں کا اعتماد بلند ہوگا۔

مزید پڑھیں:  نوشہرہ :سمگلروں کی تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے سب انسپکٹر سمیت4اہلکار زخمی