سمیں بلاک

ٹیکس چوری :5لاکھ افراد کی سمیں بلاک کرنے کی منظوری

ویب ڈیسک: چیئرمین ایف بی آر نے ٹیکس چوری میں ملوث پانچ لاکھ افراد کی سمیں بلاک کرنے کی منظوری دے دی ہے ۔
ذرائع کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے 20 لاکھ ٹیکس چوروں کی نشاندہی کی ہے تاہم موبائل کمپنیوں نے درخواست کی کہ وہ اتنی بڑی تعداد می سمز بلاک کرنے کی متحمل نہیں ہوسکتی ہیں ۔
فیصلہ کیا گیا کہ پہلے مرحلے میں ٹیکس چوروں کی 5 لاکھ سمیں بلاک کی جائیں گی جس کیلئے چیئرمین ایف بی آر نے نان فائلرز کے سم کارڈ بلاک کرنے کی منظوری دے دی اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے رولز متعلقہ افسران کو بھیج دیے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف بی آر کے پاس نان فائلرز کے سم کارڈ کے علاوہ بجلی کنکشنز منقطع کرنے کے بھی اختیارات ہیں، ملک میں 145 ڈسٹرکٹ ٹیکس آفیسرز کو خصوصی اختیارات دے دیے گئے، نان فائلرز کے خلاف سیکشن 114بی کے تحت کارروائی کی جائے گی، ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرانے والوں کے خلاف بھی ایکشن لیا جائے گا۔
ایف بی آر ذرائع کے مطابق پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی کی مشاورت سے 4 لاکھ انڈر فائلرز کی شناخت کر لی گئی ہے یہ ایسے افراد ہیں جنہوں نے قابل ٹیکس آمدنی ہونے کے باوجود اپنے ریٹرن فائل نہیں کیے۔ ایف بی آر جلد انکم ٹیکس جنرل آرڈر جاری کرے گا۔

مزید پڑھیں:  صوابی، گھر سے بیوہ اور اس کی جواں سالہ بیٹی کی قتل شدہ نعشیں برآمد