چھت گرنے سے

سخاکوٹ میں چھت گرنے سے ایک شخص جاں بحق ،دو شدید زخمی

ویب ڈیسک: سخاکوٹ میں بارش کے باعث مکان کی چھت گرنے سے ایک شخص جاں بحق دو شدید زخمی ہو گئے ۔
واقعہ سخاکوٹ کے علاقہ جھاڑے میں پیش آیا جہاں چھت گرنے کے نتیجے میں تین افراد گل محمد، مریم اور بلال ملبے تلے دب گئے۔
مقامی افراد اور ریسکیو اہلکاروں نے ملبے سے تینوں کو زخمی حالت میں نکال لیا۔
زخمیوں کو ٹی ایچ کیو ہسپتال درگئی منتقل کردیاگیا جہاں پر ڈاکٹروں نے گل محمد بعمر62 سال کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کر دی۔

مزید پڑھیں:  شدید گرمی کے بعد ایک مرتبہ پھر بارش کی پیشگوئی ، جھکڑ چلنے کا بھی امکان