گھر پر پہاڑی تودہ

لوئردیر :گھر پر پہاڑی تودہ گرنے سے چار افراد جاں بحق

ویب ڈیسک: لوئردیر میں بارشوں نے تباہی محا دی ،نواحی گائوں لقمان بانڈہ میں گھر پر پہاڑی تودہ گرنے سے چار افرادجاں بحق ہو گئے ۔
تفصیلات کے مطابق مسلسل بارشوں کے باعث لقمان بانڈہ کے رہائشی گل دازیب نامی شخص کے گھر پر پہاڑی تودہ آگرا جس سے چار افراد ملبے تلے دب گئے تھے ۔
5گھنٹے مسلسل ریسکیو آپریشن کے نتیجے میں مبینہ طور پر تما م چار افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں ۔
جاں بحق ہونے والے افراد میں ایک خاتون ایک نوجوان لڑکی اور دو بچے شامل ہیں۔
امدادی کارروائیوں میں ریسکیو1122، الخدمت فانڈیشن اور مقامی لوگوں نے بڑی تعداد میں حصہ لیاتیز بارش اور ملبے گرنے کی وجہ سے ریسکیو آپریشن میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

مزید پڑھیں:  مدینہ منورہ میں موسلادھار بارش ، مسجد نبوی میں پانی داخل ہوگیا