اقلیتی نشست چیلنج

پشاور ہائیکورٹ:ن لیگ نے جے یو آئی کو ملنے والی مخصوص اقلیتی نشست چیلنج کردی

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا میں اپوزیشن جماعتیں مخصوص نشستوں پر آمنے سامنے ، ن لیگ نے جے یو آئی کو ملنے والی اقلیت کی مخصوص نشست کو پشاور ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا۔
پشاور ہائیکورٹ میں درخواست میں الیکشن کمیشن، سپیکرصوبائی اسمبلی سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔
دائر درخواست میں درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ الیکشن کمیشن نے ن لیگ کو اقلیت کی مخصوص نشست سے محروم کیا، اقلیت کی مخصوص نشست ن لیگ کا حق ہے، ن لیگ نے خیبرپختونخوا میں 5 سیٹیں جیتیں،2 نے بعد میں شمولیت اختیارکی۔
درخواست گزار نے اپنے موقف میں کہا کہ جس پارٹی نے 5 جنرل سیٹیں جیتی ہوں اقلیت کی مخصوص نشست اسی کا حق ہے۔

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی نے علی ظفر کو سینیٹ میں پارلیمانی لیڈر نامزد کردیا