بیرسٹر سیف

مریم نواز کی ڈرامہ بازیوں کا سلسلہ جاری ہے ،بیرسٹر سیف

ویب ڈیسک: مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ پنجاب میں جعلی فارم 47کی وزیر اعلیٰ مریم نواز کی ڈرامہ بازیوں کا سلسلہ جاری ہے ۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب کی شہزادی مریم نواز انتظامیہ کو احکامات ایکس پر دے رہی ہیں،محترمہ نے عوام اور پنجاب کے کسانوں کو لوٹنے کا نیاپلان تیار کر لیا۔
بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ20کلو آٹا کی قیمت کم کرنا ہو یا گندم 500روپے کی کمی کرکے محترمہ دکھاوا کررہی ہے، سیزن میں گندم ریٹ کم کرکے پنجاب میں کسانوں کا معاشی قتل کیا جارہا ہے ۔
انہوں نے پنجاب میں رو ٹی اور آٹا کی قیمتیں کم کرنے کو نیا دکھاوا قرار دیتے ہوئے کہا کہ مریم نواز کی ڈرامہ بازی اور اسکی ہدایتکاری کون کررہا ہے ہمیں علم ہے۔

مزید پڑھیں:  نان ٹیکس فائلرز کے خلاف بڑا قدم،موبائل سمیں بند کرنے کا حکم