موبائل سمیں

نان ٹیکس فائلرز کے خلاف بڑا قدم،موبائل سمیں بند کرنے کا حکم

ویب ڈیسک: فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر)نے نان ٹیکس فائلرز کے خلاف بڑا قدم اٹھاتے ہوئے ان کی موبائل سمیں بلاک کرنے کا حکم جاری کردیا۔
ایف بی آر نے 5لاکھ سے زائد افراد کی نشاندہی کرکے آٹھ ہزار سات سو 37 صفحات پر مشتمل انکم ٹیکس جنرل آرڈر جاری کردیا۔
ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرانے والے 5لاکھ6 ہزار671افراد کی فہرست بھی جاری کردی گئی ۔
ایف بی آر کے مطابق مذکورہ افراد کے ذمہ انکم ٹیکس بنتا ہے مگر انہوں نے ٹیکس جمع نہیں کرایا۔
ایف بی آر کی جانب سے پی ٹی اے اور موبائل آپریٹر کمپنیوں کو فیصلے پر عملدرآمد کرنے کی ہدایت جاری کردی گئی۔
ایف بی آر ذرائع کے مطابق فہرست میں شامل افراد ٹیکس ادا کرکے اپنی سم بحال کرا سکتے ہیں ۔

مزید پڑھیں:  بجٹ 2024، ایف بی آر کا ٹیکس ہدف12ہزار400ارب رکھنے کی تجویز