ایرانی سفیر

ایرانی سفیر رضا امیری مقدم کی وفد کے ہمراہ دفتر خارجہ آمد

ویب ڈیسک: پاکستان میں تعینات ایرانی سفیر رضا امیری مقدم کا وفد کے ہمراہ دفتر خارجہ کا دورہ ،دفتر خارجہ حکام سے خطے کی صورتحال پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔
سفارتی ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران اسرائیلی بحری جہاز ایم ایس سی ایریز پر موجود پاکستانیوں سے متعلق بھی بات چیت ہوئی۔
ملاقات میں ایرانی سفارتی حکام نے پاکستانی باشندوں تک رسائی سمیت دیگر معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔
ایرانی صدر کے آئندہ ہفتے دورہ پاکستان اور متوقع معاہدوں و مفاہمتی یاداشتوں پر بھی گفتگو کی گئی۔
ذرائع کے مطابق ایران پاکستان گیس پائپ لائن اور آزادانہ تجارتی معاہدے پر بھی غور کیا گیا ۔
ایرانی سفیر نے پاکستانیوں کی جلد رہائی کے لیے ایرانی حکومت کے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔

مزید پڑھیں:  محنت کش طبقے کےحقوق کاتحفظ کئے بغیر ترقی ناممکن ہے، علی امین گنڈاپور