پشاور، سوشل میڈیا پر منفی مواد کی تشہیر، مشعال اعظم ایڈووکیٹ 20 اپریل کو طلب

ویب ڈیسک: صوبائِی دارالحکومت پشاور میں عدلیہ اور بار ایسوسی ایشن کے خلاف منفی مواد سوشل میڈیا پر شیئر کرنے کے سلسلے میں خیبر پختونخوا ڈسپلنری کمیٹی نے صوبائی مشیر مشعال اعظم ایڈووکیٹ کو 20 اپریل کو طلب کرلیا۔
خیبرپختونخوا بار کونسل کے مطابق مشعال اعظم ایڈووکیٹ 20 اپریل کو کمیٹی کے روبرو پیش ہو کر اس سلسلے میں وضاحت پیش کریں۔
صوبائی بار کونسل کے مطابق مشعال اعظم اور دیگر دو وکلاء نے سوشل میڈیا پر عدلیہ اور پشاور ہائیکورٹ بار مخالف مواد کی تشہیر کی تھی۔

مزید پڑھیں:  ججز خط:پی ٹی آئی نے چیف جسٹس کاطرزعمل مایوس کن قراردیا