حج فلائٹ آپریشن

ملک بھر میں حج فلائٹ آپریشن کا آغاز 9مئی سے ہو گا

ویب ڈیسک: ملک بھر میں حج فلائٹ آپریشن کا آغاز9مئی سے ہوگا اور 9جون تک بغیر کسی تعطل کے جاری رہے گا،وزارت برائے مذہبی امور نے حج آپریشن کے انتظامات کو حتمی شکل دیدی ہے۔
ذرائع کے مطابق حج آپریشن ملک بھر کے 8ائیرپورٹس پر ہوگا، جن میں اسلام آباد، لاہور، کراچی، ملتان، کوئٹہ، سکھر، سیالکوٹ اور رحیم یار خان کے ائیر پورٹس شامل ہیں۔
پشاور کے عازمین اسلام آباد ائیرپورٹ سے سعودی عرب جائیں گے، جبکہ فیصل آباد کے عازمین لاہور ائیرپورٹ سے سعودی عرب جائیں گے۔
کراچی اور اسلام آباد ائیرپورٹ پر روڈ ٹو مکہ سروس شروع ہوگی، روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کے تحت جانے والے عازمین کی امیگریشن پاکستان میں ہوگی۔
چارائیرلائنز اس حج فلائیٹ آپریشن میں حصہ لیں گی، عازمین حج کی ویکسینشن کا عمل 30اپریل سے 10حاجی کیمپس پرشروع ہوگی۔
سرکاری حج سکیم کے تحت 69 ہزار 5 سو عازمین حج حجاز مقدس جائیں گے۔

مزید پڑھیں:  پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے