پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

ویب ڈیسک: مزدوروں کی قربانیوں اور ان کے حقوق اجاگر کرنے کیلئے آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے۔
مہنگائی کے اس دور میں آج مزدور کار طبقہ اس بات سے بے خبر محنت مزدوری میں لگا ہوا ہے۔
یاد رہے کہ اس خصوصی دن کی مناسبت سے گوگل نے بھی ڈوڈل بدل ڈالا ہے۔
ذرائع کے مطابق عالمی یوم مزدور کی حقیقت امریکی شہر شکاگو سے ابھری ہے۔ یہ 1886 کو یکم مئی کا واقعہ ہے جب شکاگو کے مزدور، سرمایہ داروں اور صنعتکاروں کی جانب سے استحصال پر سڑکوں پر نکل آئے لیکن اس دوران ان کے مطالبات سننے کی بجائے الٹا پولیس نے ان مزدوروں کے جلوس پر فائرنگ کر دی جس سے سیکڑوں مزدور جاں بحق ہو گئے۔
یہی کافی نہیں تھا بلکہ اس جلوس کے دیگر گرفتار درجنوں مزدوروں کو تختہ دار پر لٹکا دیا۔
اس واقعہ کی یاد میں اور شکاگو کے محنت کشوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے دنیا بھر میں آج کے دن یکم مئی کو مزدوروں کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔
اس عالمی یوم مزدور کے منانے کا آغاز پاکستان میں 1973 میں بانی پی پی پی ذوالفقار علی بھٹو کے دور حکومت میں ہوا۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے میں ڈرون حملے کی تردید کردی