زاہد حامد

فیض حمید نے فیض آباد دھرنے کے دوران استعفے کا کہا، زاہد حامد

ویب ڈیسک: سابق وفاقی وزیر قانون زاہد حامد نے کہا ہے کہ سابق ڈی جی سی فیض حمید اور دو افسران نے فیض آباد دھرنے کے دوران ان سے ملاقات کی اور استعفے کا کہا۔
زاہد حامد نے فیض آباد دھرنا کمیشن کو بیان دیتے ہوئے کہا کہ 26نومبر 2017کی شام آئی ایس آئی کے جونیئر افسران لاہور میں میرے گھر مجھ سے استعفیٰ لینے آئے۔
انہوں نے بتایا کہ فیض حمید نے تجویز دی کہ مختصر وقت کے لیے استعفے پر غور کرسکتے ہیں؟ فیض حمید سمجھتے تھیکچھ عرصہ چھٹی پربھی چلا جاں تو ٹی ایل پی مطمئن ہوجائیگی۔
سابق وزیر کے مطابق انہوں نے فیض حمید کوکہا وزیراعظم کو پیشکش کرچکا ہوں مگر وہ ماننے کو تیار نہیں۔
سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا تھا حکومت توڑ دیں گے وزیرکو استعفیٰ نہیں دینے دیں گے۔
زاہد حامد نے بتایاکہ جب پولیس ایکشن ناکام ہوا تو احساس ہوا واحد متبادل فوج کی مداخلت ہوگی جواچھی نہیں ہوگی۔

مزید پڑھیں:  پشاور، خیبرپختونخوا میں بارشوں کے باعث 17 افراد جاں بحق، 23 زخمی