بارش جاری

پشاور سمیت خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں بارش جاری ،خنکی بڑھ گئی

ویب ڈیسک: پشاور سمیت خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں بارش کا سلسلہ جاری ،موسم میں خنکی بڑھ گئی۔
سب سے زیادہ بارش ضلع مہمند غلنئی میں 32ملی میٹر،ایبٹ آباد 28،ڈی آئی خان 23 ملی میٹر ریکارڈ لنڈی کوتل میں 18،پشاور میں 15اور مردان و نوشہرہ میں 15 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
سب سے کم درجہ حرارت کالام میں 2 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ پشاور میں 15ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج اور کل بارش کا امکان ہے۔
پشاور،نوشہرہ،مردان،چارسدہ،کرک،وزیرستان، دیر،چترال سمیت بیشتر اضلاع میں بارش جاری ہے۔
پی ڈی ایم اے نے خیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں میں لینڈسلائڈنگ کا خدشہ بھی ظاہر کردیا ہے ۔

مزید پڑھیں:  احتجاجی تحریک:پی ٹی آئی کا مولانا فضل الرحمان سے رابطے کا فیصلہ