سالانہ امتحانات

ملک بھر میں او لیول ، اے لیول کے سالانہ امتحانات کا شیڈول جاری

ویب ڈیسک: پاکستان بھر میں او لیول اور اے لیول کے سالانہ امتحانات 2024کا شیڈول جاری کر دیا گیا جس کے تحت امتحانات 25اپریل سے شروع ہوں گے۔
کیمبرج اسسمنٹ انٹرنیشنل ایجوکیشن کے تحت امتحانات رواں مہینے 25اپریل سے شروع اور 13جون تک جاری رہیں گے ،امتحانات کے لئے پورے ملک میں 100امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں۔
امتحانات میں 1لاکھ طلبا و طالبات شریک ہوں گے، کراچی میں 20کے قریب امتحانی مراکز پر 40ہزار سے زائد طلبا اے اور او لیول امتحان دیں گے۔
کراچی سے تقریباً 6000طلبا پرائیویٹ امیدواروں کے طور پر امتحانات دیں گے جبکہ ملک بھر سے تقریباً 15,000طلبا بھی پرائیویٹ امیدواروں کے طور پر امتحانات میں شرکت کریں گے۔

مزید پڑھیں:  عرفان قادر ایڈوکیٹ وزیراعظم کے مشیر برائے قانونی امور تعینات