ضم اضلاع، ورلڈ فوڈ پروگرام سمیت دیگر اداروں کا تعاون درکار ہے، علی امین

ویب ڈیسک: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور سے کنٹری ڈائریکٹر کوکویو شیاما کی سربراہی میں ورلڈ فوڈ پروگرام کے وفد نے ملاقات کی۔
اس دوران ضم اضلاع میں ورلڈ فوڈ پروگرام کے تحت جاری سرگرمیوں سے متعلق امور پر خصوصی طور پر گفتگو کی گئی۔
وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا کہ صوبائی حکومت کو ضم اضلاع کے لئے ورلڈ فوڈ پروگرام سمیت دیگر ڈونر اداروں کا مزید تعاون درکار ہے۔
انہوں نے کہا کہ ورلڈ فوڈ پروگرام کی طرف سے ضم اضلاع کی بچیوں کو تعلیمی وظائف کی فراہمی قابل تحسین ہے۔ اس کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف آپریشنز کے دوران ان اضلاع میں انفراسٹرکچر شدید متاثر رہا ہے۔ صوبے میں زراعت کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لئے ٹنل فارمنگ سمیت دیگر جدید ٹیکنالوجی متعارف کرانی ہے۔
ورلڈ فوڈ کی کنٹری ڈائریکٹر کوکویو شیاما نے اس موقع پر کہا کہ ورلڈ فوڈ پروگرام صوبائی حکومت کے ساتھ مل کر عوامی فلاح کے مختلف منصوبوں پر کام کر رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ورلڈ فوڈ پروگرام ضم اضلاع کی 30 ہزار بچیوں کو تعلیمی وظائف فراہم کرنے پر کام کر رہا ہے اور صوبائی حکومت کے ساتھ اشراک کار کو پروگرام مزید وسعت دینے کا خواہاں ہے۔

مزید پڑھیں:  چینی پاور پلانٹس کے بقایاجات 529ارب تک پہنچ گئے