اراضی پر فائرنگ

دیر بالا : اراضی پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق،2زخمی

ویب ڈیسک: دیر بالا میں فریقین کے درمیان اراضی تنازعہ پر فائرنگ ، ایک شخص جاں بحق جبکہ دو زخمی ہو گئے ۔
ذرائع کے مطابق واقعہ داروڑہ کوٹ کس میں پیش آیا جہاں فریقین کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا ۔
فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص موقع پر جاں بحق جبکہ دو زخمی ہو گئے جنہیں فوری طورپر ہسپتال منتقل کیا گیا ۔
جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت مطیع اللہ کے نام سے ہوئی ۔
پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے ۔

مزید پڑھیں:  یو اے ای میں لاپتہ پاکستانی لڑکا مردہ حالت میں برآمد