ایس یچ او جمرود معطل

جیل میں قیدی کے جاں بحق ہونے کا واقعہ: ایس یچ او جمرود معطل

ویب ڈیسک: جمرود میں قیدی کے جاں بحق ہونے واقعے پر ایس ایچ او معطل ، پاک افغان شاہراہ پر دھرنا ختم کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق جمرود جیل میں قیدی کے جاں بحق ہونے والے کے بعد لواحقین نے پاک افغان شاہراہ کو بند کرکے احتجاج شروع کیا تھا ۔
معاملے پر جمرود سے ممبر قومی اسمبلی حاجی اقبال آفریدی نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سے رابطہ کیا جس کے بعد وزیراعلیٰ کے حکم پر پولیس حکام نے ایس ایچ او جمرود کو معطل کردیا ۔
ایس ایچ او کی معطلی کے بعد لواحقین نے دھرنا ختم کرکے پاک افغان شاہراہ کو ٹریفک کے کھول دیا ۔
حکام نے مولا داد کو نیا ایس ایچ او تعینات کردیا ۔

مزید پڑھیں:  وزیراعظم نے گندم درآمد کرنے کا نوٹس لے لیا