پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر

پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کی بھارتی گلوکار بادشاہ کیساتھ نئی ویڈیو وائرل

ویب ڈیسک: پاکستانی فلم و ڈرامہ انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ ہانیہ عامر اور معروف بھارتی گلوکار و ریپر آدتیہ پرتیک سنگھ سسودیا عرف بادشاہ کی ملاقات کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
گزشتہ کچھ عرصے سے ہانیہ عامر اور بھارتی گلوکار بادشاہ کی دوستی کے خوب چرچے ہیں، یہ دونوں فنکار اکثر دبئی میں ملاقات کرتے ہیں جس کی ویڈیوز اور تصاویر بھی سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہیں لیکن پاک بھارت مداح ان دونوں فنکاروں کی دوستی سے ناخوش ہیں۔
اب ہانیہ عامر نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر بادشاہ کے ہمراہ اپنی نئی ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں دونوں فنکاروں کے درمیان خوشگوار بات چیت ہوئی۔
ویڈیو میں ہانیہ عامر نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ یہاں بادشاہ کا کنسرٹ جاری ہے اور میں اس کنسرٹ کی واحد شرکا ہوں، اسی مزاحیہ کنسرٹ میں بادشاہ نے ہانیہ عامر کے لیے مختلف گانے گنگنائے جبکہ اداکارہ نے بھی بھارتی گلوکار کے کہنے پر گانا گایا۔

مزید پڑھیں:  روس :شہریت کی درخواست میں باحجاب تصویرکی اجازت مل گئی