ٹیکس کیسز میں التوا پر وزیراعظم برہم، متعلقہ افسران معطل، انکوائری کا حکم

ویب ڈیسک: ٹیکس کیسز میں التوا کا وزیراعظم شہباز شریف نے نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ افسران کو معطل کرتے ہوئے فوری انکوائری کا حکم دے دیا۔
ذرائع کے مطابق ٹیکس ٹریبونلز میں حکومت کے سینکڑوں ارب روپے کے کیسز زیر سماعت ہیں جنہیں جلد نمٹانے کی استدعا بھی وزیرِ اعظم نے چیف جسٹس سے کی تھی۔
ان کیسز میں سے ایف بی آر کے وکیل کی جانب سے ایک کیس کی تاریخ میں تاخیر کی استدعا پر وزیرِاعظم حرکت میں آ گئے کیونکہ اس ادارے کی ذمہ داری خود وزیراعظم نے لے رکھی ہے۔
ٹیکس کیسز میں التوا کے حالیہ واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے وزیراعظم نے متعلقہ افسران کو معطل کرتے ہوئے فوری واقعے کی انکوائری کی ہدایت کر دی۔

مزید پڑھیں:  گورنر خیبر پختونخوا غلام علی کی لاہور میں مریم نواز سے ملاقات