نماز جنازہ ادا

پشاور،باغبانان بازار میں شہید پولیس اہلکار فرہاد کی نماز جنازہ ادا کردی گئی

ویب ڈیسک: تھانہ انقلاب کی حدود باغبانان بازار میں شہید پولیس اہلکار فرہاد کی نماز جنازہ ملک سعد شہید پولیس لائن میں پورے سرکاری اعزاز کیساتھ ادا کر دی گئی۔
نماز جنازہ میں سی سی پی او سید اشفاق انور ، ایس ایس پی آپریشنز کاشف ذوالفقار ، چیف ٹریفک آفیسر سعود خان ، ایس ایس پی انوسٹی گیشن سجاد احمد صاحبزادہ ، ڈپٹی کمانڈنٹ ایف آر پی آصف بہادر ، ایس پی ہیڈ کوارٹر رحیم حسین ، ڈویژنل ایس پیز ، ایس ڈی پی اوز اور شہید کے لواحقین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
پولیس افسران نے شہید کے تابوت پر پھول چڑھائے اور شہید کے درجات کی بلندی کیلئے خصوصی دعا کی۔
اس موقع پر سی پی او سید اشفاق انور کا کہنا تھا کہ افسوس ناک واقعہ پیش آیا ہے ،پولیس تفتیشی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھا کرکے جامع تفتیش شروع کردی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ بہت جلد ملوث عناصر تک پہنچ کر کیفر کردار تک پہنچائیں گے ۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا میں رواں سال 91 دہشتگرد ہلاک ہوئے ، سی ٹی ڈی