فضائی حملوں میں تیزی

یوکرین پر روس کے فضائی حملوں میں تیزی

ویب ڈیسک: یوکرین پر روس کے فضائی حملوں میں تیزی آگئی ، ایک ہفتے کے دوران 35حملے کئے گئے ۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق روسی وزارت دفاع کے حکام کا کہنا ہے کہ حملوں میں یوکرین کی توانائی تنصیبات اور دفاعی فیکٹریوں کو نشانہ بنایا گیا۔
روسی وزارت دفاع کے مطابق یوکرین کے ریلوے نظام، فضائی دفاعی نظام اور بارودی گوداموں پر بھی بمباری کی گئی۔
روس کے مطابق حملوں میں یوکرینی فوجی دستوں سمیت کرائے کے غیر ملکی فوجیوں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔
اس حوالے سے یوکرینی حکام نے دعوی کیا ہے کہ یوکرین نے روس کے 35 میں سے 21 میزائلوں کو مار گرایا۔

مزید پڑھیں:  پاکستان اخراجات کم، بجلی پر سبسڈی ختم کرے، آئِی ایم ایف