اعظم نذیرتارڑ

سوشل میڈیا سے متعلق قانون سازی پر کام کررہے ہیں،اعظم نذیرتارڑ

ویب ڈیسک: وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ حکومت سوشل میڈیا سے متعلق قانون سازی پر کام کر رہی ہے، انٹرنیٹ استعمال کرنے والوں کے رویے پر مزید پالیسی گائیڈ لائنز متعارف کرائی جائیں گی۔
اپنے ایک بیان میں وزیر قانون نے کہا کہ وہ اظہار رائے کے حامی ہیں، ڈیجیٹل رائٹس اور قابل اعتراض مواد کے معاملے میں جلد بہتری آئے گی۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ سوشل میڈیا بندش کا مسئلہ صرف پاکستان میں نہیں، امریکا، کینیڈا اور آسٹریلیا میں بھی سوشل میڈیا کے مسائل موجود ہیں۔
وزیر قانون کا یہ بھی کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کی سابق اتحادی حکومت نے سوشل میڈیا سے متعلق کمیٹی بھی بنائی تھی مگر پھر نگران حکومت آگئی جس کی وجہ سے کام رک گیا
۔ وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہاکہ میٹا اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ساتھ مشاورت کر رہے ہیں اور ان کا موقف بھی سن رہے ہیں، سوشل میڈیا سے متعلق پالیسی پر دوبارہ کام شروع کر دیا ہے۔

مزید پڑھیں:  جامعہ ہری پور میں کانووکیشن کا انعقاد،میناخان آفریدی نے ڈگریاں تقسیم کیں