5افراد جاں بحق

خیبرپختونخوا میں حالیہ بارشوں سے 5افراد جاں بحق،8زخمی

ویب ڈیسک: خیبر پختونخوا میں گزشتہ دو روز سے جاری بارشوں کے نتیجے میں اب تک 5افراد جاں بحق جبکہ 8زخمی ہو گئے ۔
پی ڈی ایم اے رپورٹ کے مطابق جاں بحق افراد میں 3مرد اور 2 خواتین جبکہ زخمیوں میں 5 بچے، 2 مرد اور 1 خاتون شامل ہیں۔
دیواریں،چھتیں اور آسمانی بجلی گرنے سے مجموعی طور 14مکانات کو نقصان پہنچا جس میں 1 گھر مکمل جبکہ 13گھروں کو جزوی نقصان پہنچا۔
تیز بارشوں کے باعث جانی و مالی حادثات صوبہ کے مختلف اضلاع باجوڑ، بٹگرام، مانسہرہ، بونیر، دیر اپر اور لوئر میں رونما ہوئے۔
پی ڈی ایم اے رپورٹ کے مطابق صوبہ میں تمام شاہراہیں اور لنک روڈز ہر قسم کی ٹریفک کے لیے کھول دیئے گئے ہیں۔
پی ڈی ایم اے اور تمام متعلقہ اداروں کی جانب سے بارشوں سے متاثرہ اضلاع میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔
بارشوں کا سلسلہ 30 اپریل تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ہے جس کے لئے تمام ضلعی انتظامیہ کو 24 اپریل سے ہی الرٹ رہنے اور پیشگی اقدامات اٹھانے کے لیے مراسلہ جاری کردیا گیاتھا۔

مزید پڑھیں:  سولر پینل کی قیمتیں کریش، انورٹرز اور بیٹریز تاحال مہنگی