ٹانک میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 4 دہشتگرد ہلاک

ویب ڈیسک: ضلع ٹانک میں سیکیورٹی فورسز کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 4 دہشتگرد ہلاک کر دیئے گئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے ضلع ٹانک میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا۔
آئِی ایس پی آر کے مطابق 28 اور 29 اپریل کی درمیانی شب ہونے والے آپریشن کے نتیجے میں 4 دہشتگرد ہلاک ہوئے جبکہ ان کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشتگرد علاقے میں دہشتگردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے۔
آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ علاقے کے مقامی لوگوں نے دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو سراہا۔

مزید پڑھیں:  سعودی بادشاہ شاہ سلمان کی طبیعت خراب، بخار کی شکایت