فلسطینیوں کے حق میں امریکی جامعات کا احتجاج کینیڈا پہنچ گیا

ویب ڈیسک: فلسطینیوں کے حق میں امریکی جامعات سے شروع ہونے والا طلبہ کا احتجاج کینیڈا تک پہنچ گیا۔
یاد رہے کہ امریکی جامعات کے طلبہ کا احتجاج فرانس، آسٹریلیا، اٹلی سے ہوتا ہوا مزید آگے بڑھ رہا ہے۔
ذراَئع کے مطابق کینیڈا کی میک گل یونیورسٹی میں بھی طلبہ نے اسرائیلی مظالم کے خلاف احتجاجی کیمپ لگا لیے۔ اس دوران طلبہ فلسطینیوں پر ہونے والے مظالم پر حکام سے اسرائیل کے خلاف اقدامات کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
دوسری جانب امریکی جامعات میں فلسطینیوں کی حمایت میں احتجاج جاری ہے اور اس دوران الینوائے، بوسٹن، ایری زونا اور دیگر جامعات میں مظاہرین کے خلاف کریک ڈاؤن میں مزید 200 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔
ان 200 طلبہ کی گرفتاری کے ساتھ 18 اپریل سے مجموعی طور پر 700 سے زیادہ طلبہ گرفتار کیے جاچکے ہیں۔

مزید پڑھیں:  لاہور میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے شہری جاں بحق ،بیٹا زخمی