امریکی حکام سے مشاورت کے بغیر اسرائیل رفح پر حملہ نہیں کریگا، جان کربی

ویب ڈیسک: امریکی قومی سلامتی کے ترجمان جان کربی نے ٹھوس لہجے میں کہا کہ اسرائیل امریکی حکام سے مشاورت کے بغیر رفح پر حملہ نہیں کرے گا۔
وائٹ ہاؤس میں پریس بریفنگ کے دوران ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل رفح میں فوجی آپریشن شروع کرنے سے پہلے ہمارے تحفظات اور خدشات سننے کے لیے تیار ہو گیا ہے اور اسے ایسا کسی بھِی قدم اٹھانے سے قبل ہم سے بات کرنا ہوگی۔
انھوں نے کہا رفح پر حملہ سے پہلے اسرائیل کو ایسا جامع منصوبہ اور حکمت عملی تیار کرنی ہوگی جس سے رفح میں موجود فلسطینی پناہ گزینوں اور غیر ملکی امدادی رضا کاروں کو کسی قسم کا نقصان نہ پہنچے۔

مزید پڑھیں:  ایبٹ آباد، واٹر سپلائی سکیم کیخلاف ویلیج کونسل چیئرمینوں کا احتجاجی مظاہرہ