علی امین گنڈاپور کیخلاف اسلحے اور شراب برآمدگی کیس کی سماعت ملتوی

ویب ڈیسک: وزیرِ اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے خلاف ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے اسلحے اور شراب برآمدگی کیس کی سماعت 17مئی تک ملتوی کردی۔
جوڈیشل مجسٹریٹ صہیب بلال رانجھا نے تھانہ بہارہ کہو میں درج مقدمہ کی سماعت کی۔
عدالت نے کہا کہ آئندہ دو سے تین دن میں 342 کے بیان کے لیے سوالنامہ فراہم کردیا جائے گا.
بعد ازاں عدالت نے کیس کی سماعت 17 مئی تک کیلئے ملتوی کردی۔
یا درہے کہ وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کیخلاف اسلحے اور شراب برآمدگی کیس کی سماعت ملتوی کر دی گئی ہے.

مزید پڑھیں:  کرغزستان: مقامی افراد کا ہاسٹل پر دھاوا، پاکستانی طلبہ پر بدترین تشدد