منتخب وزیر اعلیٰ اور پیراشوٹ پر آنیوالے گورنر میں زمین آسمان کا فرق ہے،بیرسٹر سیف

ویب ڈیسک: مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹرسیف نے کہا ہے کہ عوامی مینڈیٹ سے منتخب وزیر اعلیٰ اور پیراشوٹ پر آنے والے گورنر میں زمین آسمان کا فرق ہے۔
گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کے بیان پرردعمل دیتے ہوئے بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ نہ صرف اپنے حلقہ ڈی آئی خان جائیں گے بلکہ جلسہ عام سے خطاب بھی کریں گے ، اسلام آباد کے کافی شاپس سے پیراشوٹ گورنر کوبھی بروز جمعرات جلسہ عام کی دعوت دیتے ہیں۔
بیرسٹر سیف نے گورنر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جلسے میں اپنا تعارف بھی ہو جائے گا شرط یہ ہے کہ جلسے میں قیدی نمبر 804 کے نعرے برداشت کرنا ہوں گے بلکہ جلسے میں گندے انڈے اور ٹماٹر بھی پڑ سکتے ہیں یہ ہماری ذمہ داری نہیں ہوگی ۔
مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا کا مزید کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور عوامی مینڈیٹ کے منتخب شدہ رہنما جبکہ عوام نے آپ کو چار بار مسترد کیا ہے، اسلام آباد کے کافی شاپ چونگے گورنر پشاور میں اپنے لیے دوست ڈھونڈ نے کی کوشش کررہے ہیں۔

مزید پڑھیں:  ریئل اسٹیٹ سیکٹر بھی آئی ایم ایف کے ریڈار پر آ گیا