بھارتی انتخابات کا تیسرا مرحلہ، ووٹوں کا ٹرن آوٹ 61 اعشاریہ 45 فیصد رہا

ویب ڈیسک: بھارتی انتخابات کا تیسرا مرحلہ مکمل ہو گیا۔ اس دوران 11 ریاستوں کی 93 نشستوں پر ووٹ کاسٹ ہوئے۔ اس دوران ووٹوں کا مجموعی ٹرن آؤٹ 61 اعشاریہ 45 فیصد رہا۔
بھارتی انتخابات کے تیسرے مرحلے میں ریاست گجرات کی تمام 25 نشستوں پر ووٹنگ ہوئی۔ اس حلقہ سے بی جے پی رہنما اور وزیر داخلہ امیت شا اہم امیدوار تھے۔
بھارتی انتخابات کے تیسرے مرحلے میں ایک ہزار 331 امیدواروں نے قسمت آزمائی کی۔

مزید پڑھیں:  غزہ کیلئے سرحدی کراسنگ کو کھولنا ہو گا، امدادی ٹرک تیار کھڑے ہیں، جان کربی