قوم اور تاریخ سانحہ 9 مئی کے کرداروں کو کبھی معاف نہیں کریگی، شہباز شریف

ویب ڈیسک: وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کے خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ قوم اور تاریخ سانحہ 9 مئی کے کرداروں کو کبھی معاف نہیں کرے گی۔
انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ یہ دن ریاست پر سیاست قربان کرنے اور سیاست کے لئے ریاست پر حملہ آور ہونے والی دو سوچوں کو الگ کرنے کا دِن ہے۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ قوم اور تاریخ سانحہ نو مئی کے کرداروں کو کبھی معاف نہیں کرے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ سانحہ کو ایک سال بیت گیا لیکن قوم اپنے مجرموں کو بھولی ہے نہ بھول پائے گی۔

مزید پڑھیں:  افغانستان میں سیلاب نے تباہی مچادی ،70افراد جاں بحق