شمالی وزیرستان، دہشتگردوں نے لڑکیوں کا نجی سکول بم سے اڑا دیا

ویب ڈیسک: شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں نے لڑکیوں کے نجی سکول بم سے اڑا دیا۔
ذرائع کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے اس واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ شمالی وزیرستان میں بچیوں کے سکول بم سے اڑا دیا گیا ہے۔
ڈی پی او کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ دہشتگردوں کے ہاتھوں لڑکیوں کے نجی سکول کو بم سے اڑانے کے واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ملزمان کو گرفتار کر کے سخت سزا دی جائے گی۔

مزید پڑھیں:  بشکیک میں پاکستانی طلبہ بدستور محصور،واپسی یقینی بنانے کی اپیل