قید تنہائی میں رکھ کر بشریٰ بی بی کی سزا مزید سخت بنائی گئی، اسلام آباد ہائیکورٹ

ویب ڈیسک: بنی گالہ سب جیل سے بشریٰ بی بی کو اڈیالہ جیل منتقل کرنے کے حوالے سے اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس حسن اورنگزیب نے 15 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کردیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس حسن اورنگزیب کی جانب سے جاری تحریری فیصلے میں کہا گیاہے کہ پٹیشنر کے مطابق وہ چاہتی ہیں کہ انہیں جیل میں رکھا جائے تاکہ تنہائی دور ہو، عدالتی فیصلے موجود ہیں کہ قید تنہائی صرف سزا نہیں بلکہ ٹارچر ہے۔
فیصلے میں کہا گیا ہے کہ بشریٰ بی بی کو قید تنہائی میں رکھ کر ان کی سزا کو مزید سخت بنا دیا گیا، گھر کو سب جیل قرار دینے سے بشریٰ بی بی کے بچے آسانی سے گھر نہیں آ جا سکتے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ رہائشگاہ کو سب جیل قرار دے کر نجی پراپرٹی کا ورچوئل قبضہ لیا گیا۔ گھر کو مالک کی اجازت کے بغیر سب جیل قرار دے کر اسے بنیادی حقوق سے محروم کیا گیا۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے میں ڈرون حملے کی تردید کردی