بلوچستان میں آج سے بارشوں کا نیا سسٹم داخل ہونے کا امکان

ویب ڈیسک: بلوچستان میں آج سے بارشوں کا نیا سسٹم داخل ہونے کا امکان ہے۔ اس حوالے سے محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ آج سے بارشوں کے نئے سسٹم کے داخل ہونے سے صوبے کے 9 اضلاع میں شدید بارشیں ہونگی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کا نیا سسٹم داخل ہونے کے باعث 10 تا 11 مئی صوبے میں درجہ حرارت میں کمی آنے کا امکان ہے۔
اس دوران کوئٹہ سمیت کوہلو، مستونگ، قلعہ سیف اللہ، زیارت، بارکھان، خضدار، ژوب اور قلات میں بھی بادلوں کے جم کر برسنے کا امکان ہے۔

مزید پڑھیں:  اورکزئی، تھانہ ڈبوری کے حوالات میں 60 سالہ شخص جاں بحق