پاکستان سٹاک ایکسچینج 73 ہزار کی حد عبور کر گیا، ڈالر مزید سستا

ویب ڈیسک: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان پایا جانے لگا ہے۔ 100 انڈیکش 73 ہزار کی حد عبور کر گئے۔
ذرائع کے مطابق کاروباری دن کے آغاز پر سٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس میں 574 کا پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔ اس اضافے کے ساتھ ہی انڈیکس 73 ہزار 232 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتے لگا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستان سٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس 56 پوائنٹس اضافے سے 72 ہزار 658 پوائںٹس پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب ڈالر کی قیمت میں 20 پیشے کی مزید کمی دیکھی جا رہی ہے۔ انٹر بینک میں کاروبار کے آغاز پر 20 پیسے کمی سے ڈالر 278 روپے میں ٹریڈ کر رہا ہے۔

مزید پڑھیں:  پاک فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر سے ترک وزیر خارجہ ہکان فدان کی ملاقات