اقوام متحدہ میں فلسطین کی رکنیت سے متعلق اجلاس آج شام ہوگا

ویب ڈیسک: اقوام متحدہ میں فلسطین کی رکنیت کے حوالے سے خصوصی اجلاس آج شام منعقد ہوگا۔
اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں فلسطین کی مستقل رکنیت کی قرارداد متحدہ عرب امارات کی جانب سے پیش کی جائے گی۔
پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو اجلاس کے دوران اپنے فلسطین کی رکنیت کے حوالے سے فیصلے پر نظر ثانی کا کہا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  پشاور، پشتو گلوکارہ گل پانرا کے گھر میں گھسنے کی کوشش کرنیوالا شخص گرفتار