گلوکار عبدو روزک

تاجکستان کے پست قامت گلوکار عبدو روزک کو دلہن مل گئی

ویب ڈیسک: تاجکستان سے تعلق رکھنے والے پست قامت گلوکار عبدو روزک کو دلہن مل گئی ،شادی کی تاریخ کا اعلان بھی کردیا ۔
20 سالہ سوشل میڈیا اسٹار اور تاجکستانی گلوکار عبدو روزک نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر اپنی ویڈیو پوسٹ کی جس میں وہ پینٹ سوٹ میں ملبوس ہاتھ میں ہیرے کی قیمتی انگوٹھی لیے بیٹھے ہیں۔
عبدو روزک نے اپنے مداحوں کو دل کی شکل والی ہیرے کی قیمتی انگوٹھی دکھاتے ہوئے اپنی شادی کا خیز انکشاف کیا۔
گلوکار نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں نے اپنی زندگی میں کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ میں اتنا خوش قسمت ہوں گا کہ مجھے ایک ایسا پیار ملے گا جو میری عزت کرے اور میری زندگی میں آنے والی رکاوٹوں کا بوجھ نہ بنے۔
انہوں نے اپنی شادی کی تاریخ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ رواں سال 7 جولائی کو شادی کرنے والے ہیں لہٰذا سب اس تاریخ کو یاد رکھیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق 20 سالہ عبدو روزک شارجہ کی 19 سالہ لڑکی سے شادی کررہے ہیں، ان کی شادی کی تقریب متحدہ عرب امارات میں ہی منعقد ہوگی لیکن ابھی تک شادی کے مقام کی تفصیلات سامنے نہیں آسکیں۔

مزید پڑھیں:  اسلام آباد میں تیز رفتار کار نے 2شہریوں کو کچل ڈلا