نوجوان کو قتل

متھرا میں زبانی تکرار پرنوجوان کو قتل کردیاگیا

ویب ڈیسک: متھرا میں زبانی تکرار پرفائرنگ کرکے نوجوان کو قتل کردیاگیا ۔
پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ تھانہ متھرا کی حدود راستہ خان کلے میں پیش آیا جہاں زبانی تکرار پر ملزمان روشن ولد حضرت خان ،جہانزیب ولد رحمت خان اور اورنگزیب ولد نورزادہ ساکنان آزاد خان کلے نے فائرنگ کرکے 28سالہ ضیا الرحمن ولد شمشاد کو موت کے گھاٹ اتار دیا ۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او تھانہ متھرا مسعود خان دیگر نفری پولیس کے ہمراہ فوری موقع پر پہنچ کر نعش کو پوسٹ مارٹم کیلئے منتقل کر دیا ہے ۔
مقتول کے والد مسمی شمشاد ولد فضل الرحمان ساکن آذاد خان کلے کی مدعیت میں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے ۔
ڈی ایس پی ورسک سرکل رباب نعیم حیدر کے مطابق ملوث ملزمان کی گرفتاری کی کوشش جاری ہے ۔

مزید پڑھیں:  نوشہرہ، تہرے قتل کا سفاک ملزم یاسر زمان پولیس کے ہاتھ لگ گیا