بنوں، جائیداد تنازعہ پر فریقین میں فائرنگ تبادلہ، 3 افراد جاں بحق، 3 زخمی

ویب ڈیسک: ضلع بنوں کے علاقے شہباز عظمت خیل میں جائیداد تنازعہ پر دو فریقین میں فائرنگ تبادلہ ہوا جس میں 3 افراد جاں بحق جبکہ راہگیر سمیت 3 افراد زخمی ہو گئے۔
فریقین کے مابین فائرنگ تبادلہ میں جاں بحق ہونے والوں میں دو بھائی بھی شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق اڈا شہباز عظمت خیل میں فریقین ملک ہدایت اللہ اور کامران کے درمیان فائرنگ تبادلہ ہوا۔
اس دوران فریق اول سے دو بھائی معمور اور بہرام جاں بحق جبکہ جلال اور ملک فرمان زخمی ہوگئے۔
فائرنگ میں دوسرے فریق سے کامران نامی شخص جاں بحق ہو گیا جبکہ اس دوران وقوعہ سے گزرنے والا راہگیر قاسم بھی نشانے پر آ کر زخمی ہو گیا۔
یاد رہے کہ نعشیں اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اور خلیفہ گلنواز ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

مزید پڑھیں:  پشاور رنگ روڈ پر لوڈ شیڈنگ کیخلاف احتجاج، ایم پی اے فضل الٰہی کا مظاہرین کے ہمراہ گرڈ سٹیشن کا گھیراؤ