پشاور، سرکاری ملازمین کا تنخواہوں میں 100 فیصد اضافے کا مطالبہ

ویب ڈیسک: صوبائی بجٹ اجلاس سے قبل ہی سرکاری ملازمین اپنے مطالبات کے حق میں‌احتجاج کرتے ہوئے خیبرپختونخوا اسمبلی کے باہر جمع ہو گئے . سرکاری ملازمین نے حکومت سے تنخواہوں میں 100 فیصد اضافے کا مطالبہ کر دیا۔
محکمہ معدنیات سمیت دیگر محکموں کے ملازمین نے بھی احتجاج میں شرکت کی۔
اس دوران مظاہرین نے حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور اسمبلی چوک کو جزوی طور پر ٹریفک کیلئے بند کر دیا۔
سرکاری ملازمین نے مہنگائی کے تناسب سے تنخواہوں میں 100 فیصد اضافے کا مطالبہ کر دیا.
ان کا کہنا تھا کہ پینشن اصلاحات کے نام پر ملازمین کا قتل عام بند کیا جائے۔

مزید پڑھیں:  آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں فادرز ڈے منایا جا رہا ہے