بھارت میں بنگلادیشی رکن اسمبلی کے قتل کا معمہ حل، مشتبہ شخص گرفتار

ویب ڈیسک: بھارت میں بنگلادیشی رکن اسمبلی کے قتل کا معمہ حل کرلیا گیا۔ مشتبہ شخص گرفتار، اہم انکشافات متوقع۔
تفصیلات کے مطابق لاپتا بنگلادیشی عوامی لیگ کے رکن اسمبلی انوار العظیم انور کے بھارت میں قتل کی تصدیق ہو گئی ہے ۔ اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ انہیں مبینہ طور پر کلکتہ میں قتل کیا گیا۔
بھارتی ذرائع کے مطابق سی آئی ڈی حکام نے سنسنی خیز انکشافات کئے ہیں۔ تحقیقاتی ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق بنگلادیشی رکن اسمبلی کے قتل کیس میں ایک مشتبہ شخص کو حراست میں لیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  عید الاضحٰی پر سیکورٹی و صفائی ستھرائی پلانز پرعملدرآمدیقینی بنایاجائے،علی امین گنڈاپور