صوبے کے شیئرز پر قطعی سمجھوتہ نہیں کریں‌ گے، اپنا حق لینا جانتے ہیں

ویب ڈیسک: وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور ن ے بجٹ اجلاس کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ صوبے کے شیئرز پر قطعی سمجھوتہ نہیں کرینگے۔
انہوں نے کہا کہ اپنا حق لینا جانتے ہیں، بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے ذمے داروں کو عوام مسترد کر چکے ہیں۔
ایک سوال کے جواب میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے بتایا کہ بجلی کے حوالے سے وفاق کو 15 دن کا وقت دے چکے ہیں۔ انہیں اس مقرر مدت کے بعد بتاؤں گا کہ صوبہ کس کا ہےاور بجلی کس کی ہے۔
بجٹ اجلاس کے موقع پر انہوں نے بتایا کہ ہم اپنی اصلاحات کر رہے ہیں، معیشت خود بہتر بنائیں گے۔
ایس آئی ایف سی اجلاس کے حوالے سے پوچھے گئَے سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ یہ ہمیں اجلاس میں نہیں بلا رہے، ایس آئی ایف سی میں ہم ان کو سپورٹ کر رہے ہیں۔
علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ ہم ان کے پابند یا غلام نہیں اور نہ ہی ان کے رویے سے ہمیں کوئی فرق پڑتا ہے۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ اپنے صوبے کے شیئرز پر بالکل سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ اگر وفاق کو لگتا ہے کہ ہمارے پاس ڈائریکٹ انویسٹر نہیں آئے گا تو یہ ان کی بھول ہے۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ ہماری تیاری مکمل ہے اس لیے وفاق سے پہلے بجٹ پیش کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:  ٹی 20ورلڈ کپ: آسٹریلیا نے سکاٹ لینڈ کو 5وکٹوں سے شکست دیدی