کسی سے لڑائی نہیں چاہتے، عدل کرنا بڑی ذمے داری ہے، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ

ویب ڈیسک: چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ ملک شہزاد احمد خان نے کہا ہے کہ کسی سے لڑائی نہیں چاہتے لیکن عدالتوں کا احترام نہیں تو ہم سے بھی توقع نہ رکھیں۔
پنجاب جوڈیشل اکیڈمی میں پری سروس ٹریننگ کور کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عدل کرنا بڑی ذمے داری ہے، ججز بنا خوف کے اور کسی کے پریشر میں آئے بغیر کام کریں۔
چیف جسٹس ملک شہزاد احمد خان نے کہا کہ جلد اور فوری انصاف کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے تاہم پنجاب میں 14 لاکھ کیسز ہیں جبکہ دوسری طرف ججوں کی کمی کا سامنا بھی ہے۔
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے کہا کہ جو اداروں کو لڑوانا چاہتے ہیں ان سے ہوشیار رہیں۔

مزید پڑھیں:  آئی ایم ایف پروگرام آخری،پاکستان کوکھویامقام واپس دلوائینگے، شہباز شریف