خیبر پختونخوا کابینہ

خیبر پختونخوا کابینہ میں ٹیکسز کے نفاذ پر اختلافات :فنانس بل منظور نہ ہوسکا

ویب ڈیسک: خیبر پختونخوا کابینہ میں ٹیکسز کے نفاذ اور اضافے پر اختلافات کے باعث فنانس بل منظور نہ کیا جاسکا ۔
ذرائع کے مطابق بجٹ سیشن کے دوران سپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی نے ایجنڈا ڈیفر کردیا جس کے بعد مجوزہ فنانس بل میں ترامیم کرتے ہوئے پیر کو اسمبلی میں پیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔
صوبائی وزیر قانون آفتاب عالم نے ”مشرق ٹی وی ” سے گفتگو کرتے ہوئے فنانس بل پراختلافات کو جمہوریت کا حسن قرار دے دیا۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کو دھڑلے سے اختلاف کرنے کا کریڈٹ دینا چاہیے ، کابینہ میں ٹیکسیز پر معمولی اختلاف سامنے آیا ہے وزیر اعلیٰ سمیت دیگر ممبران نے اختلاف کیا ہے ۔
آفتاب عالم کا مزید کہنا تھا کہ تحفے میں ملنے والی زمین اور خاندانی جائیداد کے انتقال پر ٹیکس لگانے پر اختلاف سامنے آیا ہے ، ، وزیراعلیٰ اور کابینہ ممبران نے ٹیکسز کی مخالفت کی ہے معاملے جلد حل کرلیا جائے گا ۔

مزید پڑھیں:  سورج آگ برسانے لگا،ملک کے بیشتر علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں