اشتہاری ہلاک

شبقدر میں پولیس مقابلہ :اشتہاری ہلاک ،ساتھی گرفتار

ویب ڈیسک:چارسدہ کی تحصیل شبقدر میں پولیس مقابلے کے دوران اشتہاری ہلاک جبکہ ایک ساتھی کو گرفتارکرلیا گیا ۔
ذرائع کے مطابق پولیس نے ملزمان کورکنے کا اشارہ کیا جس پر ملرمان نے فائرنگ شروع کردی ،جوابی فائرنگ میں ایک اشتہاری ہلاک جبکہ دوسرے کو گرفتار کرلیا گیا ۔
فائرنگ کی زد میں آکر ایک راہگیر بچہ شدید زخمی ہو گیا جسے فوری طورپر ہسپتال منتقل کیا گیا ۔
پولیس کے مطابق مارے جانے والے اشتہاری کا تعلق افغانستان سے ہے جوکہ پیر قلعہ کا رہائشی تھا ،ملزمان کے قبضے سے دو پستول برآمدکئے گئے ۔
ملزمان پولیس کو قتل ،اقدام قتل،ڈکتیی اور دیگر سنگین مقدمات میں مطلوب تھے جنہوں نے گینگ بنا کر علاقے کے لوگوں کا جینا حرام کر رکھا تھا ۔

مزید پڑھیں:  حماس کا اسرائیلی فوجی قافلے پر حملہ، 8صیہونی فوجی ہلاک