شاعر احمد فرہاد کیس

شاعراحمدفرہادکیس میں آئی ایس آئی اور ایم آئی کے سیکٹر کمانڈرطلب

ویب ڈیسک: اسلام آباد ہائی کورٹ نے لاپتا شاعر احمد فرہاد کی بازیابی کیس میں انٹرسروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی)اور ملٹری انٹیلی جنس (ایم آئی)کے سیکٹر کمانڈر اور ڈائریکٹر انٹیلی جنس بیورو(آئی بی)کو 29 مئی کو طلب کر لیا ۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے لاپتہ شاعر احمد فرہاد کی بازیابی کا کیس کی سماعت 8 صفحات پر مشتمل تحریری حکم نامہ اردو میں جاری کردیا۔
جسٹس محسن اختر کیانی نے اپنے حکم نامے میں لاپتا افراد کے تمام مقدمات براہ راست نشر کرنے کا حکم دے دیا ۔
عدالت نے سیکرٹری داخلہ اور سیکرٹری دفاع کو بھی ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا ہے ۔
ہائی کورٹ نے کہا ہے کہ مغوی اگر اگلی سماعت سے قبل بازیاب ہو گئے تو رجسٹرار آفس کو تحریری رپورٹ پیش کی جائے۔

مزید پڑھیں:  پاراچنار، روحانی پیشوا سید آغا بادشاہ کا 40واں عرس عقیدت و احترام سے منایا گیا